Tuesday, September 8, 2015

واہ سعدی دیکھ لی گندہ دہانی آپ کی

مشہور پنجابی مثل ہے
جیہا منہ تئی چپیڑ
واہ سعدی دیکھ لی گندہ دہانی آپ کی
خوب ہو گی مہتروں میں قدر دانی آپ کی
بیت ساری آپ کی بیت الخلا سے کم نہیں
ہے پسندِ خاکروباں شعر خوانی آپ کی
تیلیاں جاروب کی لیتے وہ خامے کے عوض
کھینچتے تصویر گر بہزاد و مانی آپ کی
راہ اپنی چھوڑ کر نکلے دہن کی راہ سے
ہے مگر بادِ مخالف نغمہ خوانی آپ کی
ان دنوں کو فصلِ گل کہیے ویا دن پھول۱ کے
ہر طرف ہوتی ہے سعدی گل فشانی آپ کی
آپ کے اشعار موتی ہیں مگر یاؔؔ کے بغیر۲
گوشِ عالم تک یہ پہنچے ہیں زبانی آپ کی
گوہربے را۳ جھڑے ہیں آپ کے منہ سے سبھی
جان سے تنگ آ گئی ہے مہترانی آپ کی
ہر طرف سے آ رہی ہے یوں جو دُر دُر کی صدا
بھا گئی اہلِ سخن کو دُرفشانی آپ کی
آپ سے بڑھ کر عروضے۴ کوئی دنیا میں نہیں
واہ صاحب شعر خوانی ،شعردانی آپ کی
خاک کو ہم چاٹ کر یہ بات کہدیتے ہیں آج
تلخ کامی ہوگی یہ شیریں دہانی آپ کی
جب ادھر سے بھی پڑیں گے آپ کو سابن کے مُول
آپ پر کھل جائے گی رنگیں بیانی آپ کی
کھائو گے فرمائشی ، سر پلپلا ہو جائیگا
پھر نکل جائے گی سر سے شعر خوانی آپ کی
دین اور ایماں کی دم میں واہ نمدہ دے دیا
سارے عالم کی زباں پر ہے کہانی آپ کی
آفتابِ صدق کی گرمی سے گھبرائو نہیں
حضرتِ شیطاں کریں گے سائبانی آپ کی
اشتہارِ آخری اک آنت ہے شیطان کی
سر بسر جس سے عیاں ہے خوش بیانی آپ کی
وہ مثل ہے ، ہے طویلے کی بلا بندر کے سر
ہو گیا ہم کو یقیں شامت ہے آنی آپ کی
خر کمھاروں کا موا ، دھوبن ستی ہوتی ہے مفت
ہے مگر قومِ نصاریٰ یارجانی آپ کی
رانڈ کے چرخے کی صورت کیوں چلے جاتے ہیں آپ
اہلِ عالم نے سبھی بکواس جانی آپ کی
نیلے پیلے یوں نہ ہو پھر کیا کرو گے اُس گھڑی
جب خبر لیوے گا قہرِ آسمانی آپ کی
بات رہ جاتی ہے دنیا میں ، نہیں رہتا ہے وقت
آپ کو نادم کرے گی بد زبانی آپ کی
قوم عیسائی کے بھائی بن گئے پگڑی بدل
واہ کیا اسلام پر ہے مہربانی آپ کی
 
۱ -     ایام حیض
۲ -     مراد ہے موت
۳ -     مراد ہے گوہ
۴ -    بمعنی بے وقوف

ماخذ -    آئینہ حق نما - مولوی تراب علی (۱۹۱۲ئ)
نوٹ :-     مندرجہ بالا حواشی نظم میں موجود ہیں - قرینِ قیاس ہے کہ یہ حواشی علامہ اقبال نے خود لکھے

Related Posts:

  • خیر مقدم (لاٹ صاحب اور ڈائریکٹر تعلیم کا)  زہے نشاطِ فراواں کہ اخترِ تقدیرچمک رہا ہے ابھر کر مثالِ مہرِ منیرکیا ہے آنکھ نے ممدوحِ انتخاب ایساصفت سے جس… Read More
  • محنت وہی لوگ پاتے ہیں عزّت زیادہجو کرتے ہیں دنیا میں محنت زیادہاسی میں ہے عزّت ، خبردار رہنابڑا دکھ ہے دنیا میں بے کار رہنااسی سے ہے آباد نگری جہاں کییہ… Read More
  • فریادِ امّت دل میں جو کچھ ہے ، نہ لب پر اسے لائوں کیوں کرہو چھپانے کی نہ جو بات چھپائوں کیوں کرشوقِ نظّارہ یہ کہتا ہے قیامت آئے پھر میں نالوں سے قیامت نہ اٹھا… Read More
  • شکریۂ انگشتری آپ نے مجھ کو جو بھیجی ارمغاں انگشتریدے رہی ہے مہر و الفت کا نشاں انگشتریزینتِ دستِ حنا مالیدئہ جاناں ہوئیہے مثالِ عاشقاں آتش بجاں انگشتریتو سراپا … Read More
  • شمعِ زندگانی اے شمع زندگانی کیوں جھلملا رہی ہے شاید کہ بادِ صرصر تجھ کو بجھا رہی ہے ہاں ہاں ذرا ٹھہر جا اس منزلِ فنا میںبزمِ جہاں کی الفت مجھ کو ستا رہی ہےمجھ زا… Read More

0 comments:

Post a Comment